the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے فریشر ڈے سے اے کے خان کا خطاب
حیدرآباد۔10؍ستمبر۔ جناب اے کے خان آئی پی ایس ڈائرکٹر جنرل اینٹی کرپشن بیورو نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ جہاں ایک دوسرے کے ساتھ مسابقت کریں وہیں ایک دوسرے سے سیکھنے کے لئے آپس میں مل جل کر رہیں تاکہ انفرادی و اجتماعی فائدہ ہوسکے۔ جناب اے کے خان آج مفخم جاہ کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے فریشرس ڈے سے مخاطب تھے۔ جناب خان لطیف خان چیرمین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کی زیر صدارت منعقدہ اس تقریب میں انفوسس ٹریننگ ڈیویژن کے سربراہ ڈاکٹر سری ناگیش چھتراپلی نے اعزازی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔ شہہ نشین پر جناب محمد ولی اللہ نائب صدر نشین، جناب ظفر جاوید سکریٹری، ڈاکٹر میر اکبر علی خان، جناب نثار احمد، جناب ایس اے وہاب، پروفیسر بشیر احمد، ڈاکٹر فرحت اللہ حسین اور پروفیسر اشفاق جعفری موجود تھے۔ انجینئرنگ سال اول کے طلباء و طالبات نے اپنے والدین و سرپرستوں کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔ جناب اے کے خان نے انگریزی اور تلگو میں کی گئی تقریر میں کہا کہ وہ طالب علمی کے دور کا بھرپور استعمال کریں تعلیمی میدان میں کامیابی ایک سنہرے مستقبل کی بنیاد ہے اور یہ چیالنجس، بحرانوں سے نمٹنے کی صلاحیتوں اور اپنی ہمہ جہت



قابلیت کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرنگ میں روز اول سے آخری دن تک یکساں اور مستقل مزاجی کے ساتھ سیکھنے، سمجھنے اور آگے بڑھنے کی جستجو ہونی چاہئے۔ جناب اے کے خان جنہوں نے ایم جے کالج کے اینٹی ریاگنگ اسکواڈ کا افتتاح کیا اور ٹی شرٹس جاری کیں، کبوتر کو فضاء میں آزاد کرکے تقریب کا افتتاح کیا کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مفخم جاہ کالج کی نیک نامی کے بارے میں تذکرے سنے ہیں‘ یہ کالج کبھی بھی منفی و تخریبی سرگرمیوں میں ملوث نہیں رہا۔ انہوں نے کالج فیاکلٹی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والوں کی بڑھتی تعداد پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ کالج کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ورکشاپ اور دوسری سرگرمیاں طلبہ کو ہر شعبہ حیات میں کامیاب و کامران بنانے کی ضامن ہیں۔ ڈاکٹر سری ناگیش نے کہا کہ مفخم جاہ کالج اور انفوسس نے ایک ساتھ اپنے سفر کا آغاز کیا اور آج دونوں ہی ادارے اپنے اپنے میدان کے سورما ہیں۔ انہوں نے کالج کی ڈسپلن کی ستائش کی۔ انہوں نے طلبہ کے سرپرستوں کو مبارکباد پیش کی جن کی کاوشوں اور ایثار سے ان کے اپنے خواب شرمندہ تعبیر ہوئے ہیں۔ پروفیسر بشیر احمد ڈائرکٹر مفخم جاہ کالج نے کالج کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی۔ جناب ظفر جاوید نے بھی خطاب کیا۔ طلبہ نے ریاگنگ سے متعلق ایک پلے پیش کیا۔a

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.